اسرائیل، غزہ اور لبنان کے خلاف جنگ کی تیاریاں کر رہا ہے

اسرائیل، غزہ اور لبنان کے خلاف جنگ کی تیاریاں کر رہا ہے

اسرائیل حماس، حزب اللہ کے حملوں سے اپنے شہریوں کی حفاظت کرنے کے لیے سرحدی علاقوں کو ایک چوتھائی ملین شہریوں سے خالی کرنے کے لیے ہنگامی منصوبے تیار کر رہا ہے.

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسرائیلی ہوم فرنٹ ملٹری کمانڈ کے کرنل ایتزیک بار نے کہا ہے کہ غاصب اسرائیلی حکومت غزہ اور لبنان کے خلاف جنگ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

ذرائع کے مطابق بڑے پیمانے پر انخلاء اسرائیل کی تاریخ میں پہلی بار کیا جارہا ہے۔

اسرائیلی کرنل نے ایسوسیٹڈ پریس سے گفتگو کے دوران کہا کہ اس منصوبہ بندی میں فوج شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے بلدیاتی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ دونوں فریقیں نے ایک دوسرے کو یہ بھی خبردار کیا ہے کہ  اب کی بار جنگ پچھلے سالوں کی جنگ سے کہیں زیادہ بدتر ہو  گی۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ حزب اللہ اور حماس نے بڑے بڑے ہتھیار بنائے ہیں جو پورے ملک (اسرائیل) کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اسرائیل کا 2017ء کو صہیونی حکومت کیلئے خطرناک ترین سال قرار دیتے ہوئے یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ہنگامی منصوبہ بندی حزب اللہ اور حماس کے بڑے پیمانے پر میزائل حملوں سے بچنے کیلئے کی جارہی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری