پاک ترک باہمی تعلقات موثر اقتصادی شراکت داری میں تبدیل


پاک ترک باہمی تعلقات موثر اقتصادی شراکت داری میں تبدیل

ترکی میں پاکستان کے سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کا آزادانہ تجارت کا جامع منصوبہ مذاکرات کے آخری مراحل میں ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ترکی میں پاکستان کے سفیر سہیل محمود نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کی قیادت کے عزم نے باہمی تعلقات کو موثر اقتصادی شراکت داری میں بدل دیا ہے۔

وہ انقرہ میں پنجاب حکومت کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے جو ترکی کے دورے پر ہے۔ دورے کا مقصد ترکی کے نجی شعبے کے نمائندوں کو پنجاب کے رئیل سٹیٹ کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے آگاہ کرنا ہے۔

سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کا آزادانہ تجارت کا جامع منصوبہ مذاکرات کے آخری مراحل میں ہے جس کے تحت باہمی اقتصادی تعلقات مضبوط ہوں گے۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ترکی کی کمپنیوں کیلئے پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کیلئے انتہائی مناسب وقت ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری