افغانستان کو دہشتگرد عناصر سے متعلق پاکستان کے تحفظات دور کرنے چاہیے، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان


افغانستان کو دہشتگرد عناصر سے متعلق پاکستان کے تحفظات دور کرنے چاہیے، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے اس بیان کےساتھ کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے جذبہ خیر سگالی کے تحت پاک افغان سرحد دوبارہ کھولنے کاحکم دیا لہٰذا افغانستان کو دہشت گرد عناصر سے متعلق پاکستان کے تحفظات دور کرنے کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نفیس ذکریا نے کہاکہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے جذبہ خیر سگالی کے تحت پاک افغان سرحد دوبارہ کھولنے کاحکم دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ افغانستان کو دہشت گرد عناصر سے متعلق پاکستان کے تحفظات دور کرنے کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں۔

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند عناصر پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائی کے لئے افغانستان کی سرزمین استعمال کررہے ہیں۔

نفیس ذکریا نے کہا کہ ایسے عناصر پر قابو پانے کے لئے سرحدی انتظام کا نظام موثر طریقے سے کام کرے گا۔

ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے جذبہ خیر سگالی کے تحت پاک افغان سرحد دوبارہ کھولنے کاحکم دیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری