پاکستان اسپورٹس کایوم قرارداد پاکستان پر کھیلوں کے مختلف مقابلوں کا اعلان


پاکستان اسپورٹس کایوم قرارداد پاکستان پر کھیلوں کے مختلف مقابلوں کا اعلان

پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور فردوس اتحاد کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ، نیشنل بنک آف پاکستان اور ماہ روز بیوٹی پارلرز کے تعاون سے شہر کے مختلف علاقوں میںیوم قرارداد پاکستان 23 مارچ کے موقع پر کھیلوں کی مختلف تقریبات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور فردوس اتحاد کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ حکومت سندھ ،نیشنل بنک آف پاکستان اور ماہ روز بیوٹی پارلرز کے تعاون سے شہر کے مختلف علاقوں میںیوم قرارداد پاکستان 23مارچ کے موقع پر کھیلوں کی مختلف تقریبات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

چیف آرگنائزر حاجی غلام محمد خان اور آرگنائزینگ سیکریٹری محمد ارشد کے اعلامیہ کے مطابق مورخہ23مارچ صبح 8:45پر وزیر اعلیٰ سندھ ہاؤس سے سائیکل ریس کا آغاز ہوگا جس کا افتتاح وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کرینگے۔

صبح 11 بجے یوم قراداد کی سالگرہ کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب شاہ فیصل کالونی میں منعقد ہوگی۔ شام 5بجے گرلز باسکٹ بال نمائشی میچ اور 7:30بجے شام بوائز باسکٹ بال نمائشی میچ آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر کھیلے جائیں گے، رات 9بجے کراٹے مقابلہ فردوس ہال میں منعقد ہوگا۔

مورخہ 25مارچ صبح 8بجے گرلز تقریری مقابلہ گورنمنٹ اسکول فردوس کالونی میں منعقد کیا جائے گا۔

مورخہ 26مارچ آرم ریسلنگ گرلز مقابلے کنگز گارڈن ناظم آباد پر منعقد ہوں گے، جبکہ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا فائنل شام 5بجے کھیلا جائے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری