آپریشن ردالفساد؛ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ملک بھرمیں کارروائیاں جاری


آپریشن ردالفساد؛ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ملک بھرمیں کارروائیاں جاری

ملک بھر میں دہشتگردں کیخلاف سیکورٹی اداروں نے کمر کس لی ہے اور بہت تیزی سے ملک دشمن عناصر کیخلاف آپریشن جاری ہے جس دوران درجنوں افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق (راولپنڈی) نیشنل ایکشن پلان کےتحت سیکورٹی اداروں نےکارروائیوں کے دوران 31افراد کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق دہشت گردوں کےخلاف ملک میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سیکورٹی اداروں نے فیصل آباد،شکار پورسمیت دیگر شہروں کارروائیاں کیں اور درجنوں افراد گرفتار کیے۔

خانیوال میں ردالفساد کے تحت آپریشن میں 100 سے زائد افراد کی بائیو میٹر ک تصدیق کی گئی،اور 5 مشتبہ افراد سےاسلحہ برآمد ہونے پر انہیں حراست میں لےلیا گیا۔ جبکہ فیصل آباد میں انسداد دہشت گردی پولیس نے کالعدم ٹی ٹی پی کے خطرناک دہشت گرد کو گرفتارکرکے اس کے قبضےسےدو خودکش جیکٹس، ڈیٹونیٹر اورایک کلو بارودی مواد برآمد کرلیا

دوسری طرف صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقےلوئر اورکزئی کے اتمان خیل علاقے میں آج صبح سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر سمیت 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے، سیکیورٹی ذرائع کے مطباق آپریشن کے دوران متعدد دہشت گردگرفتار بھی ہوئے اوران کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

جبکہ کراچی کےعلاقے منگھوپیر میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان سوات گروپ کے 3 دہشت گرد بادشاہ اسلام، محمد افضل اور سید مہر گل عرف گل خان کو گرفتار کرلیا جو اغواء برائے تاوان اور دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، عوامی کالونی اور سوپر مارکیٹ سے لیاری گینگ وار کے کارندے سلطان، محمد رضواناور ڈکیت عدنان جوانتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرکہ ان  کےقبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لیا

دوسری جانب کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت ایکشن 10ملزمان گرفتار،چھاپے کے دوران ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمت 2ڈاکوؤں منٹھاراور محمد یونس کو گرفتار کرکے 2پستول 2میگزین10کارتوس، ایک موٹر سائیکل اور لوٹا ہوا مال برآمد کر لیا۔ گرفتار ڈکیت گینگ اقدام قتل اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش کے بعد ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جائیں گے

واضح رہے گزشتہ روز یونیورسٹی روڈ پر واقع سفاری پارک پر میں رینجرز نے کارروائی کر کے بڑی تعداد  میں اسلحہ برآمد کیا تھا،جو ملک میں بڑی دہشتگردی کے باعث لایا گیا تھا،اور ملزمان کی گرفتاری کےلیے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی جاری ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری