سعودی نوجوان ملک کے اندر انقلاب کے خواہاں ھیں

سعودی نوجوان ملک کے اندر انقلاب کے خواہاں ھیں

ریٹائرڈ اسرائیلی فوجی نے بتایا ہے کہ سعودی نوجوان شدت پسندی کی طرف مائل ہیں اس لیے شدت پسند گروہوں میں شامل ہونا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے سعودی عرب کے اندر سے انقلاب برپا ہونے کے خدشات زیادہ ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسرائیلی ریٹائرڈ فوجی شائول ینای نے تل ابیب یونیورسیٹی میں بات کرتے ہوے بتایا: سعودی حکام کی دو بڑی غلطیاں ھیں، ایک نیا فرقہ بنانا اور دوسری شدت پسندی کی اگ بھڑکانا۔

شائول ینای کے مطابق آج سعودی نوجوانوں یورپ اور امریکہ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے واپس اپنے ملک میں آتے ہیں لیکن اپنی معاشرتی صورتحال کی وجہ سے مشکلات سے دچار ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج سعودی حکمرانوں کے دباؤ کے باوجود نوجوان ہزاروں کی تعداد میں دہشت گرد گروپس میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ مشکلات سعودی معاشرے کو اندرونی انقلاب کی طرف لے جا رہے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری