مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کریں گے


مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کریں گے

پاکستانی ہائی کمشنر کا نئی دہلی میں یوم پاکستان پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آزادی کی تحریکوں کو وقتی طور پر دبایا جاسکتا ہے، دائمی طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا جبکہ بھارت اور پاکستان مسائل اور تنازعات پرامن طریقے سے حل کریں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدلباسط نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کریں گے، آزادی کی تحریکوں کو وقتی طور پر دبایا جاسکتا ہے، دائمی طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان مسائل اور تنازعات پرامن طریقے سے حل کریں گے۔

نئی دہلی میں یوم پاکستان پر پاکستانی ہائی کمیشن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالباسط نے مزید کہا کہ آزادی کی تحریکوں کو وقتی طور پر دبایا جاسکتا ہے دائمی طور پر ختم نہیں کیاجاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ یقین ہے جو جدوجہد کشمیری کررہے ہیں وہ انشاء اﷲ کامیاب ہوگی۔ امید کرتے ہیں بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان مسائل اور تنازعات پرامن طریقے سے حل کریں گے۔ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کریں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری