کل ٹی بی کے مرض سے آگاہی کا عالمی دن منایا جائے گا


کل ٹی بی کے مرض سے آگاہی کا عالمی دن منایا جائے گا

ہر سال 24 مارچ کو ٹی بی یعنی تپ دق کے مرض سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد لوگوں میں اس بیماری سے بچنے سے متعلق شعور و آگہی پیدا کرنا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کل ٹی بی کے مرض سے آگاہی کا عالمی دن منایا جائے گا۔

ہر سال 24 مارچ کو ٹی بی یعنی تپ دق کے مرض سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد لوگوں میں اس بیماری سے بچنے سے متعلق شعور و آگہی پیدا کرنا ہے۔ اس مرض کی علامات تشخیص اور علاج کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔

ٹی بی ایک متعدی مرض ہے جو ایک جرثومے مائیکو بیکٹیریم سے پیدا ہوتی ہے اور عام طور پر پھیپڑوں کو متاثر کرتی ہے، یہ بیماری متاثرہ انسان سے دوسرے انسان میں کھانسنے، تھوکنے اور چھینکنے سے منتقل ہوتی ہے، جبکہ لوگوں کا غیر معیاری طرز زندگی بھی اس بیماری کا موجب ہے۔

جراثیم سے آلودہ رہائش، حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف اور غیر معیاری اشیاء کھانے سے صحت کا معیار گر جاتا ہے اور یوں انسان اس موذی مرض میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ مشقت کی زیادتی بھی ٹی بی کا سبب بنتی ہے۔

ٹی بی کا مرض غریب افراد میں زیادہ پایا جاتا ہے، تنگ و تاریک اور زیادہ گنجان آباد علاقے بھی اس کے فروغ کا باعث بنتے ہیں۔

پاکستان میں عورتوں میں ٹی بی کا مرض زیادہ ہے جبکہ پھیپھڑوں کی ٹی بی میں مرد زیادہ مبتلا ہیں۔

اس کے علاوہ عورتوں کی نسبت ٹی بی کے مریضوں میں مردوں کی شرح اموات زیادہ ہیں۔                               

ٹی بی کے بڑھتے ہوئے مریضوں کے پیش نظر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) نے 1994 ء میں گلوبل ایمرجنسی، اور منسٹری آف ہیلتھ نے پاکستان میں24 مارچ 2001ء میں قرار دیاکہ ٹی بی کے مریضوں کا علاج ہنگامی بنیادوں پر کیا جائے۔

اس کے بعد دنیا کے تمام ممالک کے ہسپتالوں میں ٹی بی کے مریضوں کی تشخیص اور علاج کا سلسلہ تیزی سے شروع کیا گیا آج پورے پاکستان میں ٹی بی کے مریضوں کے علاج کی سہولت موجود وہے ٹی بی پروگرام کے تحت یہ کام ملک کے کونے کونے میں کیا جا رہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری