امریکی سینیٹرز نے ایران پر پابندیوں کا نیا منصوبہ تیار کردیا


امریکی سینیٹرز نے ایران پر پابندیوں کا نیا منصوبہ تیار کردیا

امریکی سینیٹ کے ڈیموکریٹ اور ری پبلکن ارکان کے ایک گروپ نے ایران کے بیلسٹک میزائل اور دیگر غیر ایٹمی سرگرمیوں کیخلات پابندیوں کو مزید سخت کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی سینیٹ کے ڈیموکریٹ اور ری پبلکن ارکان کے ایک گروپ نے ایران کے بیلسٹک میزائل اور دیگر غیر ایٹمی سرگرمیوں کی وجه سے پابندیوں کو مزید سخت کرنے کا منصوبہ فراہم کیا ہے۔

باب کروکر، رابرٹ مننڈز، مارکو روبیو، بین کارڈن اور ٹام کپاس امریکہ کے وہ سینیٹرز ہیں جنہوں نے ایران مخالف پابندیوں کا ایک نیا مسودہ تیار کیا ہے۔

نیو جرسی کے ڈیموکریٹ سینیٹر مننڈز کے مطابق یه منصوبہ ایسا تیار کیا گیا ہے جو ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرتا۔

ایران مخالف اس مسودے کے تحت – جو جمعرات کو متعارف کرایا گیا، ہر اس شخص یا ادارے کے تمام اثاثے منجمد کئے جائیں گے جو ایران کے ساتھ اقوام متحدہ کی قرارداد مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

فروری میں ایران کے میزائل ٹیسٹ کامیاب ہونے کے بعد امریکی حکومت نے اس تجربے کو ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔

دوسری جانب تہران نے بهی واشنگٹن کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تها کہ ایران کا میزائل پروگرام خالصتا اپنے دفاع کیلئے ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری