شامی فوج کی جانب سے حماہ میں داعش کا محاصرہ / فوعه اور کفریه پر دہشتگردوں کی جانب سے درجنوں میزائل فائر + نقشه


شامی ذرائع نے اپنی رپورٹ میں حماہ کے شمال میں تازه دم فوجی دستوں اور بھاری ہتھیار کی منتقلی اور شامی فوج کی جانب سے دیرحافر علاقے میں داعشیوں کا محاصرہ کرنے کی خبر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے نے حلب سے رپورٹ دی ہے کہ حماہ کے شمال کے اطراف میں النصرہ اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے حملوں کو پسپا کرنےلئی شامی فوج کی جوابی کارروائی شروع ہوگئی ہے جب کہ مسلح افواج کی مدد کے لئے تازہ دم فوجی دستے اور بھاری ہتھیار بڑے پیمانے پر منتقل کردئے گئے۔

حماہ کے مضافات میں شہر خطاب کی آزادی

شامی فوج نے اپنی کارروائیوں میں خطاب شهر اور رحبه خطاب کو آزاد کرنے کے بعد دیگر علاقوں کی طرف پیشقدمی اور حملوں کا آغاز کردیا ہے۔

دوسری جانب معردس و صوران میں روسی اور شامی جنگی طیاروں کی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری جاری ہے، واضح رہے کہ ان علاقوں میں النصرہ فرنٹ کے زیادہ تعداد میں دہشت گردوں موجود ہیں۔

شامی فوج نے دہشت گردوں کے ہتھیاروں کے ذخائر کو کفرزیتا شہر میں تباہ کرتے ہوئے بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

حلب کے مشرقی مضافات میں شامی فوج دیرحافر شهر کو آزاد کرنے میں کامیاب رہی جبکہ اس سے پہلے تل السوس، عاکوله، لاله محمد و احمدیه سخت لڑائی کےبعد آزاد ہو گئے تھے۔

اب حلب کی مشرقی مضافات میں داعش کے دہشتگرد شامی فوج کی طرف سے محاصرے میں ہیں۔

«فوعه اور کفریا» پر  دہشتگردوں کی جانب سے درجنوں میزائل فائر

فوعه اور کفریا کی طرف ایک بار پھر تکفیری دہشت گردوں نے بمباری کی ہے، علاوه بر این النصره فرنٹ کی سرکردگی میں ادلب کے محاصرہ شدہ علاقوں پر کم سے کم 35 گریڈ میزائل داغے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں کی ایک بڑی تعداد جاں بحق اور زخمی جبکہ وسیع پیمانے پر رہائشی علاقے نیست و نابود ہوگئے ہیں۔