لال مسجد کانفرنس؛ تمام داخلی اور خارجی راستے سیل/ شدت پسندوں کو ریلی کی اجازت نہیں


لال مسجد کانفرنس؛ تمام داخلی اور خارجی راستے سیل/ شدت پسندوں کو ریلی کی اجازت نہیں

آئی جی اسلام آباد نے سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد بدنام زمانہ خطیب لال مسجد کو ریلی کی اجازت نہ دیتے ہوئے واضح الفاظ میں بول دیا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق لال مسجد میں تحفظ ناموس رسالت کانفرنس کے سلسلے میں پولیس نے لال مسجد جانے والے تمام راستے سیل کردئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے کانفرنس کی اجازت نہیں دی جبکہ لال مسجد انتظامیہ کانفرنس کرنے پر بضد ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے جی-6 کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر موجود افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو ہر صورت میں برقرار رکھا جائیگا۔

آئی جی اسلام آباد کی جانب سے واضح الفاظ میں کہا گیا ہے کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانون کی مطابق نبردآزما ہوا جائیگا۔

سوشل میڈیا پر فعال سول سوسائٹی کے محب وطن پاکستانیوں کی جانب سے پیغام آیا ہے کہ اب ایس ایس پی/ آئی جی اسلام آباد کو خراج تحسین پیش کرنے کا وقت آگیا ہے، انہوں نے اپنی پوری ہمت اور کوشش کیساتھ اس فسادی مسجد کے خطیب کی کانفرنس کو ناکام بنادیا۔

سول سوسائٹی کے کارکنوں نے پوسٹ کیا ہے کہ "ہم پاکستان کے سول سوسائٹی، آئی جی/ ایس ایس پی اسلام آباد کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں - جیت گئے پاکستانی۔۔۔ ہار گئے فسادی!!!"

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری