امریکی جرنیل: روس افغان طالبان کی حمایت کرتا ہے


امریکی جرنیل: روس افغان طالبان کی حمایت کرتا ہے

امریکہ کے سینیئر جنرل اور یورپ میں نیٹو کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ افغان طالبان نیٹو اور امریکی فوجیوں کے خلاف لڑتے ہیں اسی لئے ماسکو اس گروپ کی حمایت کرتا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی سینیئر جنرل کارٹس سکیپروٹی نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ روس کے تعلقات میں اضافہ ہوا ہے کیونکه طالبان نیٹو اور امریکی فوجیوں کے خلاف لڑتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ 16 سالوں کے دوران افغانستان میں 1400 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں بنابراین بہت ضروری ہے کہ ہم افغانستان میں کامیابی سے ہمکنار ہوںجائیں۔

امریکی جرنیل کا کہنا تھا کہ روس افغان طالبان کی حمایت کے علاوہ اس گروہ کی معاونت بھی کرتا ہے۔

اس سے قبل افغانستان میں نیٹو اور امریکی فوج کے کمانڈر جان نیکلسن نے بھی کہا تھا کہ روس افغان طالبان کی حمایت کرتا ہے جبکہ روسی حکام نے اس بات کی سختی سے تردید کی تھی۔

اس حوالے سے روسی صدر کے افغانستان میں خصوصی نمائندے ضمیر کابلوف نے جنرل نکلسن کے بیان کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ افغانستان کی سلامتی کونسل کے مشیر نے لاوروف اور دیگر روسی حکام  سے ملاقات کے بعد اعلان کیا تها کہ افغان طالبان کے حوالے سے روسی موقف، کابل حکومت کے موقف کے بالکل قریب ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری