بیجنگ جنوبی بحیرۂ چین کو فوجی زون میں تبدیل نہیں کریگا


بیجنگ جنوبی بحیرۂ چین کو فوجی زون میں تبدیل نہیں کریگا

چینی وزیراعظم نے یقین دلایا ہے کہ بیجنگ جنوبی چین کے سمندر میں کوئی فوجی زون بنانے نہیں جارہا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق چینی وزیر اعظم لی کی کیانگ نے اپنی تقریر میں کہا ہے کہ بیجنگ جنوبی بحیرۂ چین میں کوئی فوجی زون نہیں بنائیگا۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی بحیرۂ چین میں واقع متنازع جزیروں میں تعینات دفاعی تجھیزات کے سبب سمندری سفر کی آزادی کو برقرار رکھاجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا: بحیرۂ چین کے جزیروں میں چینی افواج کا اضافہ اور دفاعی تنصیبات پر بین الاقوامی برادری کی جانب سے رد عمل سامنے آیا لیکن در اصل یہ اقدامات سویلین مقاصد کے لیے کئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ خطے میں اشتعال انگیز اور عدم استحکام کی خاطر کئے گئے اقدامات پر چین نے امریکہ کو خبردار کیا ہے۔

بیجنگ نے جنوبی چین کے سمندر کے ایک بڑے حصے کی مالکیت کا دعویٰ کیا ہے جبکہ فلپائن اور دیگر ایشیائی ممالک کی جانب سے بھی یہی دعویٰ دیکھنے میں آرہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری