توہین آمیز مواد؛ چوہدری نثار کی زیر صدارت 25 مسلم ممالک کے سفراء کا اجلاس


توہین آمیز مواد؛ چوہدری نثار کی زیر صدارت 25 مسلم ممالک کے سفراء کا اجلاس

اسلام آباد: وزیرداخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت مسلم ممالک کے سفیروں کا اجلاس جاری ہے جس میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت اسلام آباد میں اہم اجلاس جاری ہے جس میں سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری داخلہ اور دیگر اعلیٰ حکام سمیت 25 مسلم ممالک کے سفیر شریک ہیں۔ اجلاس میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر غور کیا جائے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری