چیچنیا میں داعش کا روسی فوجی بیس پر حملہ، 6روسی فوجی اور 6 حملہ آور ہلاک

خبر کا کوڈ: 1363599 خدمت: دنیا
ارتش روسیه

چیچنیا میں داعش نے روسی فوجی بیس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6فوجی ہلاک جب کہ جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور بھی مارے گئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق چیچنیا میں داعش نے روسی فوجی بیس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6فوجی ہلاک جب کہ جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور بھی مارے گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چیچنیا کے شمال مغربی شہر گروزنی کے علاقے نورسکایا میں 6 حملہ آوروں نے روسی نیشنل گارڈز کے فوجی بیس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6 فوجی ہلاک ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور بھی مارے گئے۔

روسی نیشنل گارڈ کا حملے سے متعلق بیان میں کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے مقامی وقت کے مطابق رات ڈھائی بجے کارروائی کی اور دھند ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بیس تک پہنچے جہاں دوطرفہ فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

واضح رہے کہ روسی نیشنل گارڈ نے گزشتہ سال چیچنیا کے سرحدی علاقے میں فوجی بیس قائم کیا تھا جہاں سرحدی تخریب کاریوں کو روکنے کے لئے فوجی دستے تعینات کیے گئے تھے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری