غزہ میں حماس کے سینیئر رہنما "مازن ال فقہاء" کی شہادت

خبر کا کوڈ: 1363619 خدمت: اسلامی بیداری
حماس کمانڈر

غاصب اسرائیلیوں نے القسام بریگیڈ کے کمانڈر اور اسرائیلی جیلوں کے سابق قیدی "مازن ال فقہاء" غزہ شہر کے قریبی علاقے "تل ال ہوا" میں شہید کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق نامعلوم مسلح صہیونیوں نے القسام بریگیڈ کے کمانڈر اور اسرائیلی جیلوں کے سابق قیدی مازن ال فقہاء کو شہید کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق غزہ کے وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد ال بزیم کے مطابق پولیس اہلکار کو مازن ال فقہاء کی لاش ملی، جس کے  سر میں چار گولیوں کے نشانات تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات کے لے  انکوائری سیل قائم کر دیا گیا ہے۔

غزہ کے وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مازن ال فقہاء کو جنوبی غزہ کے شہر کے پڑوس میں قتل کیا گیا۔

بیان میں اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ مسلح افراد نے قتل کیلئے سلینسر والے ہتھیار کا استمال کیا ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری