صدر روحانی کے ماسکو دورے کی تفصیلات


صدر روحانی کے ماسکو دورے کی تفصیلات

اسلامی جمہوری ایران کے صدر اعلیٰ سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ ولادیمیر پوٹین کی دعوت پر پیر کو ماسکو کے دورے پر روانہ ہونگے۔

ایرانی صدر کے دفتر اطلاعات و نشریات کے ڈپٹی سیکرٹری پرویز اسماعیلی کا تسنیم نیوز کے نمائندے کو صدر حسن روحانی کے ماسکو دورے کی تفصیلات دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اس دورے کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی سطح کے اہم مسائل کے بارے میں بات چیت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر روحانی اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کے ساتھ ساتھ ماسکو کے اعلیٰ حکام کے ساتھ بهی دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس دورے کے دوران قانون اور عدلیہ، حمل و نقل، انرجی، ٹیلی کمیونیکیشن، شہری ترقی اور کھیل جیسے شعبوں میں معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزراء اور معاونین سمیت مشیروں کی ایک بڑی تعداد اس سفر میں ڈاکٹر روحانی کے ہمراه ہونگے۔

اسماعیلی نے کہا: اس دورے کے دوران ایران کی تاجر برادری بهی صدر روحانی کے ہمراہ روس کا دورہ کریں گے۔

واضح رہے کہ خطے میں ایران اور  روس کے درمیان دوستانہ تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں اور دونوں ممالک کے حکام کے درمیان مذاکرات ہوتے رہتے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری