امریکہ نے ماسکو میں ہونیوالی افغان کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا


امریکہ نے ماسکو میں ہونیوالی افغان کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمیں معلوم نہیں امریکہ کانفرنس میں شرکت کرئے گا یا نہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکہ نے ماسکو میں ہونیوالی افغان کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا۔

روس کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے روس کو بتایا ہے کہ وہ اپریل میں روسی دارالحکومت ماسکو میں ہونیوالی افغانستان سے متعلق کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔

انٹرفیکس نیوز ایجنسی کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں معلوم نہیں کہ امریکہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہونیوالی کانفرنس میں شرکت کرے گا یا نہیں؟

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری