اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام "انوار ولایت کنونشن" کا انعقاد


اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام "انوار ولایت کنونشن" کا انعقاد

اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے30ویں سالانہ مرکزی کنونشن بعنوان انوار ولایت کنونش کا آغا ز آج بروز جمعہ بھٹ شاہ میں ہوگیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے 30 ویں سالانہ مرکزی کنونشن بعنوان "انوار ولایت کونشن "کا آغاز بروز جمعہ بعد نماز مغربین بھٹ شاہ میں دعا ئےکمیل سے ہوگیا۔

دعائےکمیل کی روح پروہ محفل سے خطاب حجتہ السلام سجاد حسین جوادی صاحب نے کیا۔

دعائے کمیل میں سندھ بھر سے اصغری کارکنوں کی بھرپور شرکت تھی۔

کنونشن کی پہلی نشت کا آغاز مرکزی صدر برادر فضل حسین اصغری کے افتتاحی کلمات سے ہوا جس میں انھوں نے تما م اصغری کارکنوں کا کثیر تعداد میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا گیا۔

نشت میں تمام ڈویژن کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جس میں تمام ڈویژن کے نمائندوں نے اپنی سالانہ کارکردی  رپورٹ پیش کی۔

اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان 30 ویں مرکزی کنونشن بعنوان انوار ولایت کنونشن کے دوسرے روز مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے خطاب کیا۔

خطاب میں انہوں نے اصغریہ آرگنائزیشن پر روشنی ڈالی۔

ان کا کہنا تھا کہ اصغریہ ملک پاکستان میں اصلاحی تنظیم ہے جو معاشرے کو قرآن اور خدا کے نزدیک کرنے میں مصروف عمل ہے۔

انھوں نے اپنے خطاب میں انقلاب اسلامی کے حوالے سے کہا کہ الہیٰ قیادت معاشرے میں حقیقی انقلاب لاسکتی ہے۔

انھوں نے بتایا اگر خواص کے اندر بصیرت ہو تو عوام کو صحیح راستے کی طرف لے آتے ہیں ہمیں حق کو پہچاننا چاہیئے شخصیت کے پیچھے نہ چلیں بلکہ اصل چیز حق کی پہچان ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری