امریکی ڈرون حملے میں 22 افغان طالبان ہلاک


امریکی ڈرون حملے میں 22 افغان طالبان ہلاک

افغانستان کے علاقے نازیان میں امریکی ڈرون حملے میں 22 افغان طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے افغان طالبان کی موجودگی کی اطلاع پر نازیان کے علاقے میں طالبان کے ٹھکانے پر دو میزائلوں سے حملہ کیا۔

اس ڈرون حملے میں افغان طالبان کے 22 طالبان مارے گئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق حملے میں طالبان کمانڈر ذبیح اللہ آلیاس شینو اور داز گل بھی مارے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بعض ذرائع ابلاغ نے اس حملے میں داعش کے دو دہشتگردوں سمیت 22 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر دی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری