بھارت کا کثیر ملکی مشترکہ فوجی مشقوں کا اعلان


بھارت کا کثیر ملکی مشترکہ فوجی مشقوں کا اعلان

بھارت نے امریکہ ، چین اور متحدہ عرب امارات سمیت متعدد ممالک کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کا اعلان کردیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارت نے رواں سال کثیر ملکی مشترکہ فوجی مشقوں کا اعلان کیا ہے۔

وزیر دفاع سبھاش بہامری نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ رواں سال آسٹریلیا، بنگلہ دیش، چین، فرانس، انڈونیشیا، قازقستان، کرغزستان، ملائشیا، مالدیپ، منگولیا، نیپال، روس، سری لنکا، تھائی لینڈ، متحدہ عرب امارات اور امریکہ کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ان مشترکہ جنگی مشقوں کے ذریعے فوجی تجربات کا تبادلہ، تربیت، سیمیناروں، ورکشاپوں اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان مشقوں کا مقصد مذکورہ ممالک کے ساتھ دوطرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانا ہے۔

یاد رہے کہ سویڈن میں قائم سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق، بھارت گزشتہ پانچ برسوں کے دوران دنیا میں اسلحہ کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ملک رہا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری