رد الفساد کامیابیاں سمیٹتے ہوئے / ایک اشتہاری ہلاک اور درجنوں گرفتار، اسلحہ برآمد


رد الفساد کامیابیاں سمیٹتے ہوئے / ایک اشتہاری ہلاک اور درجنوں گرفتار، اسلحہ برآمد

ملک کے مختلف شہروں میں سرچ آپریشن کے دوران 3اشتہاریوں سمیت 30سے زائد افراد کو گرفتارکرلیا گیا ہے جبکہ کشمور میں مختلف جرائم میں ملوث ایک اشتہاری ملزم بھی مارا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کشمور میں غوث پور کے کچے کے علاقے میں پولیس، رینجرز اور حساس اداروں نے کارروائی کی جس میں مختلف جرائم میں ملوث اشتہاری ملزم گل بھیو مارا گیا، جس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔

ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کے مطابق ملزم 100 سے زائد قتل، اغوا برائے تاوان اور سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

حافظ آباد میں پولیس نے چھاپا مار کردو ڈرم شراب برآمد کرلی اورملزم کو گرفتار کرلیا۔

اسی طرح بھکر میں منکیرہ اور صدر کے علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا آپریشن کے دوران 3 اشتہاری ملزمان سمیت 17 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

ادھر لودھراں میں کو ٹلی موڑ میں پولیس نے کارروائی کی جس میں 15مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جن کی بائیو میڑک تصدیق بھی کی گئی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری