بھارت کی آبی جارحیت؛ دریائے چناب کا پانی روک لیا


بھارت کی آبی جارحیت؛ دریائے چناب کا پانی روک لیا

بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے چناب کا پانی روک لیا ہے جس سے سیالکوٹ میں فصلوں کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے چناب کا پانی روک لیا جس کے باعث دریا کا بڑ ا حصہ خشک ہو گیا اور سیالکوٹ میں فصلوں کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دریائے چناب میں پانی کی آمد صرف17ہزار 3سو33کیوسک ہے جبکہ دریا میں شامل ہونے والے 2 دریاﺅں دریائے جموں توی کے 2ہزار 5سو 52 کیوسک پانی اور دریائے مناور توی کے 1 ہزار 1 سو66 کیوسک پانی کی وجہ سے ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب کا مجموعی پانی 21ہزار 31کیوسک ہے۔

پانی کی کمی کی وجہ سے نہر مرالہ راوی لنک کئی ماہ سے بند پڑی ہے۔ نہر اپر چناب میں 8 ہزار2 سو کیوسک پانی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی اس آبی جارحیت سے سیالکوٹ کے کاشتکاروں کے معاشی قتل کے ساتھ ساتھ پاکستان کی زراعت کو بھی خطرہ درپیش ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری