ٹورنٹو: ڈاکٹر طاہرالقادری کی طبعیت ناساز، ہسپتال منتقل / قوم سے دعا کی اپیل


ٹورنٹو: ڈاکٹر طاہرالقادری کی طبعیت ناساز، ہسپتال منتقل / قوم سے دعا کی اپیل

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو ناسازیٔ طبعیت کی بنا پر ٹورنٹوکےاسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ قوم سے ان کی صحتیابی کے لئےدعا کی اپیل کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کینیڈا میں مقیم پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس کے سبب انہیں ٹورنٹو کےمقامی اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔ جہاں ان کا طبی معائنہ اورٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کو سینے میں انفیکشن کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کے طبی معائنے کے بعد ان کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

پاکستان عوامی تحریک نے قوم سے ڈاکٹر طاہر القادری کی صحتیابی کے لئےدعا کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹرطاہرالقادری نہ صرف یہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ہیں بلکہ منہاج القرآن کے نام سے قائم دنیا بھر میں پھیلی اسلامی تنظیم کے بانی بھی ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری