سرسید احمد خاں کا119 واں یوم وفات


سرسید احمد خاں کا119 واں یوم وفات

برصغیر کے عظیم رہنماء سرسید احمد خاں کا119 واں یوم وفات آج  نہایت احتام سے منایا جا رہا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سرسید احمد خاں  نے ہندوستان کے  مسلمانوں میں بیداری علم کی تحریک پیدا کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا۔ وہ انیسویں صدی کے بہت بڑے مصلح اور رہبر تھے۔

وہ17 اکتوبر 1817 کو دہلی میں پیدا ہوئے ان کااصل نام سعید احمد خاں تھا جبکہ ’’سر‘‘ کا خطاب انہیں ملا۔

ابتدائی تعلیم میں آپ نے قرآن پاک کا مطالعہ کیا اس کے علاوہ عربی اور فارسی ادب کا مطالعہ بھی کیا۔

سرسید احمد خاں نے 1875 میں علی گڑھ میں مدرسۃ العلوم قائم کیا۔

انہوں نے لاتعداد کتابیں لکھیں اور دو قومی نظریہ واضح کیا۔

ان کا یہ فرمان آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ اور لمحہ فکریہ ہے کہ جب کبھی عالموں اور مہذب آدمیوں کو دیکھا، جہاں کہیں عمدہ مکانات دیکھے، جب کبھی عمدہ پھول دیکھے ۔۔۔ مجھ کو ہمیشہ اپنا ملک اور اپنی قوم یاد آئی اور نہایت رنج ہوا کہ ہائے ہماری قوم ایسی کیوں نہیں۔

سرسید احمد خاں 27 مارچ 1898 کو وفات پائی اور انہیں علی گڑھ میں مدرسۃ العلوم میں سپردخاک کیا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری