دو سال کے دوران سعودی حملوں میں 1400 یمنی چراغ بجھ گئے


دو سال کے دوران سعودی حملوں میں 1400 یمنی چراغ بجھ گئے

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی فوج گذشتہ دوسال کے دوران 1400یمنی بچوں کو بےدردی سے شہید کر دیا ہے۔

تسنیم نیوز ایجسنی کی مطابق انسانی امور کے نائب جنرل سیکرٹری اسٹیفن او برائن نے کہا ہے کہ جنگ کے دو سال کے دوران سعودی حملوں کے نتیجے میں 1400 سے زائد یمنی بچوں مارے جا چکے ہیں.

ان کا مزید کہنا تھا کہ یمن کی آبادی کا ایک تہائی یعنی تقریبا19ملین افراد کو امداد کی شدید ضرورت ہے.

انہوں نے اس حقیقت سے بھی پردہ اٹھایا کہ دو سال کی یہ جنگ تباہی اور بےگناہ لوگوں کے قتل کے سوا کچھ بھی نہیں تهی.

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب نے یمن کے خلاف جنگ کے دوران 7400 سے زائد نہتے افراد کو شہید اور 40 ہزار سے زائد لوگوں کو زخمی کیا ہے.

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری