سرحد پر باڑ نہیں لگنے دیں گے، افغانستان


سرحد پر باڑ نہیں لگنے دیں گے، افغانستان

افغان وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نجیب دانش نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سرحد پر باڑ لگتے دیکھی ہے اور نہ ہی کسی کو باڑ نصب کرنے کی اجازت دیں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نجیب دانش نے امریکی خبررسا ں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک افغان حکام نے پاک افغان سرحد کے کسی مقام پر باڑ تعمیر ہوتے ہوئے نہیں دیکھی لیکن اگر کوئی ایسی کوشش کی گئی تو افغان حکومت ا س منصوبے کو روک دے گی۔

انہوں نے کہاکہ سرحد پر باڑ تعمیر کرنا ہمارے لیے قابل قبول نہیں ہم کسی کو بھی باڑ نصب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

دوسری جانب افغان خبررساں ادارے ”خاما پریس“ کے مطابق پاکستان نے دہشتگردوں کی نقل وحرکت روکنے کیلئے ڈیورنڈلائن کے ساتھ باڑ لگانے کا کام شروع کردیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری