پاکستان اور بھارت کے درمیان پانچویں جنگ بہت مہنگی پڑ سکتی ہے، امریکی جریدے کا انتباہ


پاکستان اور بھارت کے درمیان پانچویں جنگ بہت مہنگی پڑ سکتی ہے، امریکی جریدے کا انتباہ

امریکی میگزین دی نیشنل انٹرسٹ نے دعوی کیا ہے کہ امریکہ جو پہلے ہی اپنے مخالفین چین، روس اور شمالی کوریا کے ہاتھوں میں جوہری ہتھیاروں کے خطرے سے گھرا ہوا ہے، کو جوہری تنازعے کا اصل خطرہ اس کے اتحادی پاکستان اور بھارت سے ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے انتباہ کیا ہے کہ بھارت اور پاکستان اپنی ایٹمی صلاحیتوں کو بڑھا رہے ہیں۔ امریکہ کو شمالی کوریا کو بھول کر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ سے ڈرنا چاہیے.

تفصیلات کے مطابق ایک امریکی جریدے نے خبردار کیا ہے کہ شمالی کوریا کو بھول کر ہمیں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ سے ڈرنا چاہیے۔

دونوں ممالک 1947میں مذہبی بنیادوں پر تقسیم شروع ہونے کے بعد سے چار جنگیں لڑ چکے ہیں اور پانچویں جنگ بڑی تیزی سے بہت زیادہ مہنگی پڑ سکتی ہے کیونکہ دونوں ملک اپنی ایٹمی صلاحیتوں کو بڑھا رہے ہیں۔

امریکی میگزین ’’دی نیشنل انٹرسٹ‘‘ میں شائع ہونے والے مضمون میں کہا گیا ہے کہ ہے کہ پاکستان میں بہت سے لوگوں کی سوچ ہے کہ بھارت مسلم ریاست پر حملہ اور قبضہ کرنے کی سازش میں مصروف ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان کشمیر کا تنازعہ فساد کی جڑ ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان لائن آف کنٹرول پر کشیدگی اور فائرنگ کا تبادلہ حسب معمول ہے۔

جریدے میں دعوی کیا گیا ہے کہ ممبئی حملوں کے بعد بھی دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا جس کے بعد بھارت نے پاکستانی علاقے میں حملے کی تیاریاں شروع کردی تھیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری