یوکرائن: فوجی ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 5 افراد ہلاک + تصاویر


یوکرائن: فوجی ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 5 افراد ہلاک + تصاویر

یوکرائن کا فوجی ہیلی کاپٹر ملک کے سورش زدہ علاقے میں گر کر تباہ ہونے سے عملے کے تین ارکان سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یورپ کے مشرقی ملک یوکرائن کے فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے عملے کے تین ارکان سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایم آئی ٹو ہیلی کاپٹر دارالحکومت سے 25 میل دور جنوب مشرقی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔

یوکرائن کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر پاور لائن کی زد میں آکر تباہ ہوا ہے مگر حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری