پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پا گیا


پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پا گیا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دفاعی اور دفاعی صنعت کے معاہدے پر دونوں ممالک کے وزراء دفاع نے دستخط کیے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دفاعی معاہدے پر دستخط کردیئے گئے ہیں۔

معاہدے کے تحت دونوں ممالک مشترکہ ڈیفنس کمیٹی بنائیں گے۔

ڈیفنس کمیٹی مشترکہ دفاعی تربیت اور پروگرامز مرتب کرے گی۔

معلومات کا تبادلہ اور دفاعی ساز و سامان کی خریدوفروخت بھی معاہدے شامل ہیں اسی طرح دفاعی تحقیق و ترقی میں مشترکہ کوششیں بھی معاہدے کا حصہ ہیں۔

معاہدے پر دستخط کے بعد جنوبی افریقی وزیردفاع نے کہا کہ سرحدی تحفظ اور امیگریشن امور پر پاکستان سے مدد لیں گے۔

جنوبی افریقہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ پاکستان سے دفاعی تعاون بڑھانا چاہتا ہے اور پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو سراہتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے ساتھ دفاعی شعبوں میں تعاون پر بات ہوئی ہے اور دونوں ممالک میں فوجی وفود اور دستوں کی آمدورفت جاری رہے گی۔

جنوبی افریقہ کی وزیردفاع نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری