سعودی فوجی کیمپ پر یمنی فوج کا میزائل حملہ


سعودی فوجی کیمپ پر یمنی فوج کا میزائل حملہ

نجران کے علاقے میں سعودی اتحادی افواج کے کیمپ پر یمنی فوج نے بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نجران میں سعودی فوج کے نہایت اہم سنٹر پر یمنی فوج نے الصمود نامی میزائل سے حملہ کردیا ہے۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ الصمود نامی میزائل مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے اور ٹھیک نشانے پر لگا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی  یمنی فوج نے متعدد بار سعودی اتحادی فوجی کیمپوں پر میزائل حملے کئے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی  جنگی طیاروں کی بمباری میں ہزاروں نہتے یمنی شہری شہید یا زخمی ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی و امریکی افواج کی یمن کے مظلوم عوام کے خلاف ظلم و بربریت جاری ہے جس میں ہزاروں بے گناہ عام شہری خاک و خون میں غلطاں ہو چکے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹ کے مطابق یمن کے خلاف سعودی جنگ میں گزشتہ دوسال کے دوران 10 ہزار 811 شہری شہید اور  7 ہزار 888 دیگر زخمی ہوئے ہیں اور ملک کے بنیادی ڈھانچے کو بری طرح نقصان پہنچایا گیا ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں 649 خواتین اور 1002 بچوں سمیت 9 ہزار 160 مرد شامل ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری