جنوبی افریقی وزیر دفاع کی جنرل باجوہ سے ملاقات


جنوبی افریقی وزیر دفاع کی جنرل باجوہ سے ملاقات

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنوبی افریقہ کی وزیر دفاع نے ملاقات کی جس میں باہمی دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم نیوز نے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنوبی افریقہ کی وزیر دفاع نے جی ایچ کیو میں جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور اور دفاعی تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنوبی افریقہ کی وزیردفاع نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے شہدا کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری