شکارپور: نماز عید پر خودکش حملہ کرنے والے کو سزا موت


شکارپور: نماز عید پر خودکش حملہ کرنے والے کو سزا موت

شکارپور میں نماز عید کے دوران خودکش حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے درندہ صفت عثمان پٹھان کو انسدادی دہشتگردی عدالت نے سزائے موت دینے کا حکم دیدیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابقشکارپور میں نماز عید کے دوران خودکش حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے اسلام اور ملک دشمن عثمان پٹھان کو انسدادی دہشتگردی عدالت نے سزائے موت دینے کا حکم دیدیا ہے۔

عدالت نے عید گاہ حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عثمان پٹھان کو سزائے موت، عمر قید اور 22 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

یاد رہے کہ ملزم نے عید الاضحی کی نماز کے دوران خود کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی تھی مگر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو خودکش جیکٹ سمیت گرفتار کرلیا تھا۔

عثمان پٹھان کا تعلق سوات کی تحصیل کوزد بانڈی سے ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری