ماسکو: ایرانی صدر کی روسی وزیراعظم سے ملاقات


ماسکو: ایرانی صدر کی روسی وزیراعظم سے ملاقات

ایران کے صدر حسن روحانی نے روس کے وزیراعظم دمتری سے ماسکو میں ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی دو روزہ دورے پر روس پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے روسی وزیراعظم سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں توانائی اور اسلحہ کی خریداری سے متعلق گفتگو کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حسن روحانی اپنے دورے کے دوران روسی صدر پیوٹن سے بھی ملاقات کریں گے ۔

واضح رہے کہ ایران اور روس کے درمیان دوطرفہ تجارت گزشتہ سال جنوری سے اس سال جنوری تک دوگنی ہوگئی ہے۔

عالمی سیاست پر کڑی نگاہ رکھنے والے ماہرین اس ملاقات کو ایران روس تعلقات کے تناظر میں بہت اہمیت دے رہے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری