یمنی فوج کے سعودی ٹھکانوں پر وسیع پیمانے پر حملے


یمنی فوج کے سعودی ٹھکانوں پر وسیع پیمانے پر حملے

یمنی سرکاری فوج نے صوبے تعزمیں واقع سعودی ٹھکانوں پرحملہ کرکے متعدد سعودی اہلکاروں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے صوبے تعز کے علاقے المخا میں حملہ کرکے متعدد سعودی اہلکاروں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمنی سرکاری فوج کے حملے میں درجنوں سعودی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

یمن کی سرکاری فوج نے مارٹر گولوں سے ہدف بنا کر 2 سعودی بکتربند گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی  جنگی طیاروں کی بمباری میں ہزاروں نہتے یمنی شہری شہید یا زخمی ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی و امریکی افواج کی یمن کے مظلوم عوام کے خلاف ظلم و بربریت جاری ہے جس میں ہزاروں بے گناہ عام شہری خاک و خون میں غلطاں ہو چکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری