سعودی عرب کے بعد اسرائیلی ڈرون کا نیا متوقع گاہک؛ بھارت


سعودی عرب کے بعد اسرائیلی ڈرون کا نیا متوقع گاہک؛ بھارت

اسرائیل نے سعودی عرب کو اپنے ڈرون طیارے فروخت کرنے کے بعد بھارت کو بھی ڈرون بیچنے کی پیشکش کر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسرائیل اور بھارت کے دفاعی معاہدوں میں اضافہ ہونے کے امکانات ہیں۔

اسرائیل نے بھارت کو اپنے ڈرون طیارےایٹن اور ہیرون فروخت کرنے کی پیشکش کی ہے۔

بھارت کا خیال ہے کہ مستقبل کے جنگی تنازعات براہ راست لڑائی کے بجائے دور تک مار کرنے والے ہتھیار زیادہ اہم کردار ادا کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بھارت ڈرون طیاروں کے حصول کے لیے امریکہ کے ساتھ ساتھ اسرائیل کی طرف بھی دیکھ رہا ہے اور پریڈیٹر یا ہیرون ڈرون طیاروں میں سے کسی ایک کی خریداری کا ارادہ رکھتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری