ماسکو کے ساتھ اقتصادی اور علاقائی امور پر تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، ظریف


ماسکو کے ساتھ اقتصادی اور علاقائی امور پر تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا ہے کہ صدرمملکت حسن روحانی کا دورہ ماسکو دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور علاقائی امور خاص کر دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے کی خاطر کیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے صدر مملکت حسن روحانی کا دورہ ماسکو پر اظہار خیال کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ صدر نے روس کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور علاقائی امور خاص کر دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے کی خاطر کیا ہے۔

ظریف نے لکھا ہے کہ ایرانی صدر کے دورے سے  دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اقتصادی اور سیاسی تعلقات کی تجدید، خطے کے سیاسی امور میں تعاون اور دہشت گردی کے خاتمے کے بارے میں تہران ماسکو کے درمیان تعاون مزید بڑھے گا۔

یاد رہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی دو روزہ دورے پر کل روس پہنچیں ہیں جہاں انہوں نے روسی وزیراعظم سے ملاقات کی ہے۔

عالمی سیاست پر کڑی نگاہ رکھنے والے ماہرین اس ملاقات کو ایران روس تعلقات کے تناظر میں بہت اہمیت دے رہے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری