بھارت کے ساتھ امن اور سلامتی کا رشتہ چاہتے ہیں، اعزاز احمد چوہدری


بھارت کے ساتھ امن اور سلامتی کا رشتہ چاہتے ہیں، اعزاز احمد چوہدری

امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ امن اور سلامتی کا رشتہ ، باہمی احترام کی بنیاد پر پرامن تعلقات چاہتے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت جب بھی پاکستان سے مذاکرات معطل کرتا ہے تو اِس سے دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا پیغام بہت واضح ہے، ہم ہندوستان کے ساتھ امن اور سلامتی کا رشتہ چاہتے ہیں، دوستانہ ماحول اور باہمی احترام کی بنیاد پر پر امن تعلقات چاہتے ہیں۔

پاکستانی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان اور ہندوستان امن کی جانب بڑھتے ہیں دہشت گرد کوئی کارروائی کر دیتے ہیں اور جب ہندوستان بات چیت روک دیتا ہے تو اس سے دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ اعزاز احمد چوہدری کا یہ خیر سگالی بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب اسلامی تعاون تنظیم کے انسانی حقوق سے متعلق مستقل خودمختار کمیشن کے اعلیٰ سطح کا وفد مقبوضہ کشمیرکے حالات جاننے کے لئے خطے میں موجود ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری