انقرہ: پاک ترک پارلیمانی سطح کی بات چیت کا آغاز


انقرہ: پاک ترک پارلیمانی سطح کی بات چیت کا آغاز

پاکستانی وفد کی قیادت سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق جبکہ اسماعیل خرامان ترک وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان اور ترکی کے درمیان پارلیمانی سطح کی بات چیت پیر کے روز انقرہ میں شروع ہوئی۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق پاکستانی پارلیمانی وفد کی قیادت کررہے ہیں جبکہ ترکی کی پارلیمنٹ کے سپیکر اسماعیل کرمان ترک وفد کی قیادت کررہے ہیں۔

بات چیت کے دوران ایاز صادق نے دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں پر مبنی وسیع تر تعلقات پر زور دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اس مقصد کیلئے ایک مناسب فورم ہے جو باہمی تعلقات کے فروغ کی راہ ہموار کرنے اور دونوں ملکوں کے عوام کو مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

گزشتہ سال جولائی میں ناکام فوجی بغاوت کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے ترکی میں جمہوریت کیلئے پاکستان کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

ایاز صادق نے ترکی میں ہونے والے ریفرنڈم کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری