حماہ اور تدمر کا 300 مربع کلومیٹر علاقہ دہشت گردوں سے آزاد کرالیا گیا


حماہ اور تدمر کا 300 مربع کلومیٹر علاقہ دہشت گردوں سے آزاد کرالیا گیا

شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے حماہ اور تدمر میں کارروائی کر کے 300 مربع کلومیٹر علاقے کو تکفیری دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کہ فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے حماہ اور تدمر میں کارروائی کر کے 300 مربع کلومیٹر علاقے کو تکفیری دہشت گردوں سے آزاد کرا لیا ہے۔

شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے تدمر، حمص، السویدا میں داعشی درندہ صفت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر کے 300 مربع کلومیٹر کا علاقہ آزاد کرا لیا ہے۔

شامی فوج کے ہاتھوں درجنوں داعشی دہشت گرد ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

فوجی دستوں نے مشرقی حمص کے مضافات کے «الحید اور الظلیل» نامی علاقوں میں حیان گیس فلیڈ کو بھی دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق جنوبی شام میں بھی کئی دیہات تکفیری دہشت گردوں سے آزاد کرالئے گئے ہیں۔

شامی فوج کے ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ «بئر القصب، خربة صعد، القصر، بسطرة، رجم الدلة، الساقیة، تل اصفر، الفدیان، اشیهب غربی، اشیهب شرقی، تل المصیطبة، تلول سلمان، الشقرانیة اور السویمرة» نامی علاقوں کو خونخوار تکفیریوں سے آزاد کرا کر تمام سرکاری عمارتوں پر شامی پرچم لہرایا گیا ہے۔

شامی فوج کی کارروائی کی وجہ سے سینکڑوں دہشت گردوں نے راہ فرار اختیار کیا ہے، فرار ہونے والے تکفیریوں پر شامی فضائیہ نے بمباری کرکے متعدد کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

شامی فوج کا کہنا ہے کہ حلب اور تدمر کے مضافاتی علاقوں میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں، بہت جلد ملک سے تکفیریوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسرائیل سمیت بعض عرب ممالک  شام میں لڑنے والے دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری