اسلامی تعاون تنظیم کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر مذمت

اسلامی تعاون تنظیم کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر مذمت

اسلامی تعاون تنظیم کے انسانی حقوق سے متعلق مستقل خودمختار کمیشن کے اعلیٰ سطح کے وفد نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی اطلاعات پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عملی طور پر کچھ کرنے کے بجائے اسلامی تعاون تنظیم نے نصف صدی تک فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی کی زبانی مذمت کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے نفاد سے بے گناہ لوگوں کی زندگیاں اجیرن ہوگئی ہیں۔

اسلامی تعاون تنظیم کے انسانی حقوق سے متعلق مستقل خودمختار کمیشن کے اعلیٰ سطح کے وفد نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی اطلاعات پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔

وفد نے اسلام آباد میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کے دوران افسوس ظاہر کیا کہ بھارت نے انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے حقائق کا پتہ لگانے والے مشن کو مقبوضہ کشمیر بھیجنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مشیرخارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے نفاد سے بے گناہ لوگوں کی زندگیاں اجیرن ہوگئی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری