پاک فضائیہ کے سربراہ کا کویت میں منعقدہ ائیر ڈیفنس سمپوزیم میں خطاب


پاک فضائیہ کے سربراہ کا کویت میں منعقدہ ائیر ڈیفنس سمپوزیم میں خطاب

ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کویت میں منعقدہ ائیر ڈیفنس سمپوزیم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ اپنے لڑاکا طیاروں اور دوسرے جنگی آلات کے ساتھ مؤثر طریقے سے شریک ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کویت ائیر فورس اور کویت کی وزارت دفاع کی سرپرستی میں ’’کویت انٹرنیشنل ائیر پاور اینڈ ائیر ڈیفنس‘‘ کے موضوع پر دو روزہ سیمپوزیم کویت شہر میں منعقد ہوا ۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے اس موقع پر اپنے خطاب میں دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما سپاہیوں کے جذبہ قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

ائیر چیف نے شرکاء کو پاکستان میں جاری ضربِ عضب کے دوران پاک فضائیہ کے فضائی حملوں کے بارے میں بیان کیا جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فیصلہ کن کردار ادا کیا اور اس وجہ سے زمینی افواج کو تمام علاقے بازیاب کروانے میں مدد ملی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ اپنے لڑاکا طیاروں اور دوسرے جنگی آلات کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مؤثر طریقے سے شریک ہے۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے اس سیمپوزیم میں "Air Power in Pakistan's Counter-Terrorism Operations - Lessons Learned and Future Capacity-Building Requirements" کے موضوع پر لیکچر دیا۔

واضح رہے کہ اس سیمپوزیم میں کویت ، سعودی عرب، بحرین ، قطر ، اومان ، اردن ، پاکستان ، برطانیہ ، فرانس اور امریکہ سے 250سے زائد اعلیٰ سطحی وفود نے شرکت کی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری