سعودی فضائیہ کے ائیر بیس پر یمنی فوج کا میزائل حملہ


سعودی فضائیہ کے ائیر بیس پر یمنی فوج کا میزائل حملہ

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی فضائیہ کے ائیر بیس پر یمنی سرکاری فوج نے 3بیلسٹک میزائل فائرکئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی فضائیہ کے ملک خالد ائیر بیس پر 3 بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ بیلسٹک میزائل ٹھیک نشانے پر لگے ہیں جس کی وجہ سے سعودی فوج میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

واضح رہے کہ پہلی بار یمنی فوج نے ایک ہی وقت میں 3 میزائلوں سے سعودی عرب کے کسی اہم ائیر بیس کو نشانہ بنایا ہے۔

یاد رہے کہ یمنی سرکاری فوج نے سعودی اتحادی افواج کے ٹھکانوں کو کئی بار میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ جب تک سعودی اتحادی افواج یمن پر حملے بند نہیں کریں گے تب تک میزائل حملے جاری رہیں گے۔

رپورٹ کے مطابق یمن میں سعودی فضائی حملوں میں کم سے کم 7400 عام شہری شہید اور 40 ہزار سے زائد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری