3مہینوں کے دوران 47 ہزار افغان بے گھر


3مہینوں کے دوران 47 ہزار افغان بے گھر

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں عدم تحفظ اور دہشت گردی کی وجہ سے  47 ہزار سے  زائد افراد کو اپنا گھربارچھوڑنا پڑا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے 22 صوبوں  میں عدم تحفظ اور دہشت گردی کی وجہ سے  47 ہزار سے  زائد افراد کو اپنا گھر بارچھوڑنا پڑا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ بے گھر ہونےوالے افراد کا تعلق صوبہ قندوز اور بغلان سے ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا ہے کہ حالیہ 3 مہینوں کے دوران افغانستان کے مختلف صوبوں نے 47ہزار 400 افراد نے نقل مکانی کی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2017 کے آخرتک تارکین وطن کی تعداد 4لاکھ 50 ہزار سے بھی بڑھ جائے گی۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 2016 میں 6 لاکھ 61ہزار افغان شہری بے گھر ہوئے تھے۔

افغان ذرائع کے مطابق 2015 کے بعد بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد میں 40 فی صد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2015 سے پہلے 1۔2 میلین افغان شہری افغانستان میں ہی دوسرے علاقوں کی طرف نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے۔ 

 واضح رہے کہ اقوام متحدہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ9.3 میلین افغان شہریوں کو فوری طورپرامداد کی ضرورت ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری