پاکستان آئی ایم ایف مشاورتی اجلاس کا دبئی میں آغاز

پاکستان آئی ایم ایف مشاورتی اجلاس کا دبئی میں آغاز

وزیرخزانہ اسحق ڈار نے امید ظاہر کی ہے کہ فریقین کے درمیان مذاکرات کے تعمیری دور ہوں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان اورعالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان مشاورتی اجلاس کے دوران حکومت کی جانب سے معیشت کے مختلف شعبوں خصوصاً توانائی کے شعبے میں کی گئی اصلاحات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

وزیرخزانہ اسحق ڈار نے امید ظاہر کی ہے کہ فریقین کے درمیان مذاکرات کے تعمیری دور ہوں گے۔

اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اصلاحات سے ملک نے بڑے پیمانے پر معاشی استحکام حاصل کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ جامع پائیدار اور تیزی سے اقتصادی ترقی کے تسلسل کے لئے اہم ڈھانچہ جاتی اصلاحات پرعملدرآمد جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری