سعودی پولیس نے آیت اللہ نمر کے دو قریبی رشتہ دار شہید کردیئے


سعودی پولیس نے آیت اللہ نمر کے دو قریبی رشتہ دار شہید کردیئے

سعودی عرب کی پولیس نے شیعہ اکثریتی علاقے عوامیہ میں کارروائی کرتے ہوئے شہید آیت اللہ نمر کے دو قریبی رشتہ دار مقدار النمر اور محمد النمر کو شہید کردیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی عرب کی پولیس نے شیعہ اکثریتی علاقے عوامیہ میں کارروائی کرتے ہوئے شہید آیت اللہ نمر کے دو قریبی رشتہ دار مقدار النمر اور محمد النمر شہید کردیئے ہیں۔ 
واضح رہے کہ سعودی عرب کے شیعہ آبادی والے علاقوں عوامیہ، قطیف الاحساء سمیت صوبہ الشرقیه میں گزشتہ پانچ سال سے پرامن عوامی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ 
مقامی باشندے سعودی عرب میں وسیع امتیازی سلوک کے خاتمے اور سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ 
ریاض نے سعودی شیعہ اقلیت کے خلاف جارحانہ اور ظالمانہ پالیسیاں اختیار کر رکھی ہیں اور سعودی اہلکار پرامن احتجاج کو بے دردی سے سرکوب کر رہے ہیں جس کے دوران اب تک دسیوں افراد جاں بحق اور دسیوں زخمی ہو چکے ہیں۔

 

اہم ترین مشرق وسطی خبریں
اہم ترین خبریں