ایرانی صدر کا دورہ روس / ایران اور روس کے مابین 14 اہم معاہدوں پر دستخط


ایرانی صدر کا دورہ روس / ایران اور روس کے مابین 14 اہم معاہدوں پر دستخط

ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے دو روزہ دورہ روس میں صدر پوٹن سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماﺅں کے مابین جوہری توانائی اور اقتصادی تعاون سمیت 144 معاہدے طے پائے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کریملن کی جانب سے روسی اور ایرانی صدور کے درمیان ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماﺅں نے ایران اور روس کا عالمی مارکیٹ میں استحکام لانے کی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی امور کے علاوہ شام کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے خطے میں استحکام اور دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئے روس کیساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

ہمارے تعلقات اور رابطے کسی تیسرے ملک کے مفادات کیخلاف نہیں ہیں۔ باہمی تعلقات نئے دور میں داخل ہو گئے۔

روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ ایران اور روس مل کر عالمی اور سنگین مسائل حل کرنے کیلئے موثر کام کر رہے ہیں۔

روسی صدر پیوٹن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مل کر تیل کی پیداوار اور عالمی منڈیوں میں استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان تجارت میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اپنے روس کے سرکاری دورے میں کل صدر حسن روحانی نے روسی وزیراعظم سے بھی ملاقات کی تھی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری