مقبوضہ کشمیر: 4 مزید شہری شہید؛ پاکستان کا شدید احتجاج


مقبوضہ کشمیر: 4 مزید شہری شہید؛ پاکستان کا شدید احتجاج

بھارتی پولیس کے احتجاجی مظاہرہ کرنے والے کشمیریوں پر حملہ کر کے 4 شہریوں کو شہید کرنے پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارتی پولیس نے حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے کشمیریوں پر ہلہ بول دیا، جس کے نتیجے میں 4 شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

پاکستان نے اس پرتشدد کارروائی پر شدید احتجاج کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کشمیری شہری جنوبی قصبے چدورا میں بھارتی حکومت کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے کہ ان کی پولیس سے مڈبھیڑ ہو گئی۔

پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے طاقت کا سہارا لیا اور لاٹھی چارج اور فائرنگ کے نتیجے میں 4 شہریوں کو شہید متعدد کو زخمی کر دیا۔

پاکستان نے اس بربریت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اس ظالمانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ بھارت بدترین دہشتگردی پر اتر آیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان خاموشی اختیار نہیں رہ سکتا ،عالمی طاقتیں مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی بند کروائیں اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بھی بھارتی بربریت کی شدید مذمت کی گئی ہے اور عالمی برداری سے اس بربریت کو روکوانے کیلئے کردار ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری