صدر ٹرمپ نے موسمیاتی تبدیلی سے بچاؤ کی پالیسی منسوخ کردی


صدر ٹرمپ نے موسمیاتی تبدیلی سے بچاؤ کی پالیسی منسوخ کردی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوباما انتظامیہ کی جانب سے متعارف کروائی گئی موسمیاتی تبدیلی سے بچاؤ سے متعلق پالیسی کو ختم کرنے کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق دی انرجی انڈوپینڈینس ایگزیکٹیو آرڈر کی ذریعے سابق صدر اوباما کی جانب سے ایک درجن سے زائد اقدامات کو معطل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ منسوخ کیے گئے منصوبوں میں کلین پاور پلان بھی شامل ہے جو ریاستوں میں کاربن کے اخراج میں کمی سے متعلق تھا۔

کاروباروں اداروں نے ٹرمپ انتظامیہ نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے جبکہ ماحولیاتی کارکنوں نے اس کی مذمت کی ہے۔

یاد رہے کہ اپنی انتخابی مہم کے دوران صدر ٹرمپ نے دسمبر 2015 میں پیرس میں طے پانے والے معاہدے سے امریکہ کی دستبرداری کا عندیہ دیا تھا۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ نئے اقدامات سے معاشی ترقی اور ملازمتوں کے مواقعے بڑھانے کے لیے سستی، قابل اعتبار اور شفاف توانائی اور بجلی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

تاہم ماحولیاتی تحفظ کی تنظیموں نے تنبیہ کی ہے کہ انہیں اس سے اپنے ملک اور بیرون ملک سخت تنائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری