بحرینی سرمایہ کاروں کا دورہ پاکستان


بحرینی سرمایہ کاروں کا دورہ پاکستان

بحرین کے سرمایہ کاروں کا ایک وفد وزیر تجارت کی قیادت میں 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق خلیجی ملکوں کےکاروباری افراد اورسرمایہ کاروں کا ایک بڑا وفد بحرین کے وزیر تجارت کی قیادت میں 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچا ہے۔

اس دورے کے دوران بحرینی وزیر تجارت وزیراعظم نواز شریف سے خصوصی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق  وفد اسلام آباد میں ہونیوالی پاک بحرین کاروباری مواقع کانفرنس میں شرکت کرے گا۔

بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی خلیجی ملک سے اتنا بڑا وفد پاکستانآیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری